النور کارگو سٹی کی ویب انگریزی زبان میں پڑھنے کے لیے یہاں پر کلک کریں

گوادر میں سرمایہ کاری

گوادر کا منصوبہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔  
   
 ایک اندازے کے مطابق گوادر بندرگاہ کے مکمل طور پر عمل میں  
   
 آتے ہی پاکستان کے کم از کم ۵٠ فیصد تک جی ڈی پی میں  
   
اضافہ ہو جائے گا۔ چونکہ گوادر دنیا کے وسط میں سب سے گہری  
   
بندرگاہ ہے اس لیے یہ دنیا کے تمام گہری نظر رکھنے والے سرمایا  
   
داروں کے لیے زبردست کشش رکھتی ہے۔ یہ بندر گاہ اس لیے  
   
بھی کافی اہم ہے کیونکہ ذیلی براعظم ، وسطی ایشیا، مغربی  
   
چائینہ اور افغانستان کو بھی آپس میں ملاتی ہے ۔ گوادر کی  
   
  جغرافیائی اہمیت اس بات کی علامت ہے کہ یہ علاقہ جلد ہی  
   
 سرمایہ کاری کے لحاظ سے دنیا کے بڑے شہروں کی فہرست  
   
میں شامل ہو جائے گا۔  
   
   
ماہر معاشی تجزیہ نگاروں کے مطابق گوادر کی بندر گاہ   
   
مستقبل قریب میں پاکستان کے معاشی نظام میں ایسا ہی  
   
کردار ادا کرے گی جیسا کہ سوز کنال، پاناما کنال ، دوبئی یا پھر  
   
سنگاپور کی بندر گاہوں اپنے اپنے علاقوں کی معیشت کو مکمل  
   
طور پر تبدیل کر دیا۔  
   
   
حکومت پاکستان نہ صرف پوری توجہ کے ساتھ گوادر بندرگاہ کی  
        
تعمیر اور ترقی پر کام کر رہی ہے بلکہ بین الاقوامی سرمایہ  
   
 کاری کے فروغ کے لیے زبردست اقدام بھی لے رہی ہے جو  
   
سرمایہ کاروں کے لیے کافی دلچسپی کا باعث ہیں جیسا کہ تمام  
   
بین الاقوامی سرمایہ کارو ں اور صنعت کاروں کے لیے چالیس  
   
سال تک ٹیکس کی مکمل معافی۔ پاکستان، چائینہ، اومان،  
   
 سعودی عرب، سنگاپور، ایران، روس، متحدہ عرب امارات ،  
   
قزاکستان اور بہت سے دیگر ممالک بھی گوادر کے اہم ترقیاتی  
   
منصوبوں میں وسیع سطح پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں جن میں  
   
گوادر بندر گاہ کی تعمیر ، بین الاقوامی ہوائی اڈاہ، ٹرین لائنز،  
   
کوسٹل روڈز، دنیا کا پانچواں کوسٹ سینٹر، تیل اور گیس کی  
   
پائپ لائنز۔ تیل اور گیس کی ریفائنریز۔ ہوائی اور شمسی  
   
توانائی، میریانی اور اکڑا ڈیمز بنیادی طور پر شامل ہیں۔  
   

 

        مارکیٹنگ